نئی دہلی 19 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکار جن کھڑگے کی رہائش گاہ پر انڈیا اتحاد کے لیڈر ان آج میٹنگ کریں گے جس میں نائب صدر کے عہدے کے لیے اتحاد کے امیدوار کے نام کا فیصلہ کیا جائے گا۔
منگل کو دو پہر 12 بجے مسٹر کھڑگے کی رہائش گاہ 10 راجاجی مارگ پر میٹنگ ہو گی جس میں اتحاد کے تمام بڑے لیڈر موجود ہوں
گے۔ اجلاس کے فوری بعد مشترکہ پریس کا نفرنس بھی کی جارہی ہے جس میں اتحاد کے امید وار کا نام سامنے آسکتا ہے۔
غور طلب ہے کہ اتحاد کے رہنما پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ نائب صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت کا امید وار آرایس ایس کے پس منظر سے ہے اور وہ ان کے خلاف امیدوار کھڑا کریں گے۔