: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوجی دراندازی کے سلسلے میں فوجی سطح پر ہونے والی بات چیت کو بے معنی قرار دیتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے مسٹر گاندھی نے پیر کو ٹویٹ کیا ’’گوگرا ہاٹ اسپاٹ اسپرنگ اور ڈیپسانگ پلینس پر چینی فوج کا قبضہ سے ہندوستانی کے اسٹریٹجک مفادات کے ساتھ ساتھ ڈی بی او ہوائی پٹی کو بھی براہ راست خطرہ لاحق ہے۔ حکومت کی بے مقصد بات چیت سے قومی سلامتی بڑے پیمانےپر متاثر ہوئی ہے۔ ہم اس سے بہتر کام کرنے
کے اہل ہیں۔
کانگریس نے چینی سرحد پر، امن سے متعلق فوج کے وعدہ خلافی کی خبروں پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس نے حکمت عملی کے ساتھ سرحد پر چین کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور قومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فوج سرحد پر اسٹریٹجک اہمیت کے حامل کئی خطوں سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔ اس سلسلے میں چین کی فوج اور ہندوستانی فوج کے مابین 9 اپریل کو ہوئے آخیر دور کے مذاکرات کے دوران ، چینی فوج نے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل کئی چوکیوں سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔