the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ، 10 ستمبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نےمبینہ مافیا ڈان اور پارٹی کے رکن اسمبلی مختار انصاری کو آئندہ اسمبلی الیکشن میں ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے  محترمہ مایاوتی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا،’بی ایس پی کا آئندہ یوپی اسمبلی انتخابات میں کوشش ہوگی کہ کسی بھی مجرمانہ پس منظر کے حامل وغیرہ کو پارٹی سے الیکشن نہ لڑوایا جائے۔ اس کے پیش نظر ہی اعظم گڑھ ڈیویژن کی مئو اسمبلی سیٹ سے اب مختار انصاری کا نہیں بلکہ بی ایس پی اسٹیٹ صدر بھیم راج بھر کے نام کو فائنل کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا،’عوام کی کسوٹی اور ان



کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوششوں کے تحت ہی کیے گئے اس فیصلے کے مطابق پارٹی انچارجوں سے اپیل ہے کہ وہ پارٹی کے امیدوار کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں تاکہ حکومت بننے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے میں کوئی بھی مشکل نہ ہو‘۔
بی ایس پی کے صدر نے کہا،’بی ایس پی کا عزم ‘قانون کی ذریعے قانون کا راج‘ کے ساتھ ہی یو پی کی تصویر کو بھی اب بد ل دینے کا ہے تاکہ ریاست اور ملک ہی نہیں بلکہ بچہ بچہ کہے کہ حکومت ہو تو بہن جی کی ’سروجن ہتائے سروجن سکھائے‘ جیسی اور بی ایس پی جو کہتی ہے وہ کرکے بھی دکھاتی ہے‘ یہی پارٹی کی صحیح شناخت بھی ہے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.