the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ: 09 فروری(ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے ہاتھی کے مجسموں کے تعمیر پر آئے اخراجات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تبصرے پر میڈیا کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو چاہئے کہ وہ عدالت عظمی کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کرے۔

بی ایس پی سربراہ نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ عدالت میں وہ اپنا موقف پوری مضبوطی کے ساتھ رکھیں گی انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ سے انہیں انصاف ملے گا ۔مایاوتی نے مزید لکھا ہے" میڈیا و بی جے پی کے لوگ کٹی پتنگ نہ بنیں تو بہتر ہے"۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">بی ایس پی سربراہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ صدیوں سے استحصال زدہ دلت اور پسماندہ طبقات کے سنتوں اور بزرگوں کے احترام میں بنائے گئے اسمارک اور پارک اترپردیش کی شان اور سیاحتی مقامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مقامات سے ریاستی حکومت کو متعینہ آمدنی بھی ہوتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نےمایاوتی کے بنائے اسمارکوں میں لگی مورتیوں کے حوالے سے تبصرہ کیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ اس کا ماننا ہے کہ لکھنؤ اور نوئیڈا میں اسمارک بنانے پر جو رقم خرچ ہوئی ہے اسے بی ایس پی سربراہ کو سرکاری خزانے میں جمع کرانی چاہئے۔ عدالت کے اس تبصرے کے حوالے سے کئی اخباروں اور ٹی وی چینلوں میں خبر آئی تھی کہ مایاوتی کو خزانے میں رقم جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے اس معاملے کی آخری سماعت دو اپریل کو ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.