the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ: 22 جنوری(ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اس سال ہونے والے عام انتخابات کو بلیٹ پیپر سے کرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس الکڑانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کے متعبریت کے کوئی پختہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے انتخابات میں دھاندھلی کے امکانات ہیں۔

محترمہ مایاوتی نے منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ سائبر ماہرین کے ذریعہ لندن میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2014 کے ساتھ ساتھ اترپردیش، گجرات و دہلی وغیرہ کے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم میں بڑے پیمانے پر چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سال ہونے والے عام انتخابات بلیٹ پیپر



سے کرائے جائیں۔ 


انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے وسیع مفاد میں اس ضمن میں سنجیدگی سے دھیان دئیے جانے کی ضرورت ہے۔" ووٹ ہمارا راج تمہارا" نہیں چلے گا۔ اس کا وقت رہتے صحیح اور اطمینان بخش حل ضرور نکالا ناجا چاہئے۔ ای وی ایم تنازعہ پر" انڈین جرنلسٹس اسوسی ایشن اینڈ غیر ملکی پریس اسوسی ایشن ان لندن" کے ذریعہ مشترکہ پریس کانفرنس میں نئے حقائق کا دعوی کیا گیا ہے۔بی ایس پی نے پہلے ہی کہا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعہ بی جے پی نے ووٹوں کی لوٹ کی تھی۔ اس ضمن میں بی ایس پی نے سپریم کورٹ میں عرضی بھی داخل کی تھی۔ عدالت نے اس کا نوٹس لیا اور آگے کی کاروائی بھی یقینی بنائی تھی بعد میں تقریبا سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے ای وی ایم کی انتخابی گھپلے کو سنجیدگی سے لیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.