حیدر آباد 30 اپریل (یو این آئی ) ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور گورنمنٹ ریلوے پولیس ( جی آر پی) نے حیدر آباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر بڑے پیمانے پر احتیاطی تلاشی لی۔ آر پی ایف اور جی آرپی
کی ٹیموں نے اسٹیشن کے اہم علاقوں جیسے انتظار کے مقام ، پلیٹ فارمز اور ٹرینوں میں مکمل تلاشی اور انسداد سبو تاج کار روائیاں انجام دیں۔
ٹیموں نے مشتبہ افراد کی جانچ کے لئے جدید آلات کا استعمال کیا۔