: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30نومبر (یو این آئی) صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو کہا کہ ماسک کو رونا وائرس سے یقینی سیکورٹی کوچ ہے اور معمولی احتیاط برت کر کورونا وائرس سے خود کو بچایا جاسکتا ہے ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر دو ہزار سے زیادہ مسافروں
اور دیگر لوگوں کے درمیان صابن اور ماسک تقسیم کئے۔ یہ پروگرام انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ معمولی احتیاط برت کرکورونا سے خود کو دور رکھنا ممکن ہے۔ کچھ احتیاط برتنے میں لاپرواہی نہ صرف نقصاندہ ہے بلکہ ایسا کرنا صحت پر بھی بھاری پڑ سکتا ہے۔