the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن کے پیش نظر بازاروں پر سے وقت کی پابندی ہٹادی گئی ہے، پیر سے سبھی بازار معمول کےوقت کے مطابق کھلیں گے۔
وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’ابھی تک کورونا بحران کے سبب دہلی کے بازاروں کو سات آٹھ بجے تک کھلنے کی اجازت تھی۔ کورونا انفیکشن کے کم ہوتے معاملات کی وجہ سے پیر سے وقت کی حد ہٹائی جارہی ہے۔ اب بازار اپنے وقت کے مطابق کھل سکیں



گے‘‘۔
اس سے قبل دکانیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ کورونا کے معاملے کم ہونے کے سبب کئی تنظیموں کی جانب سے یہ مطالبہ ہورہا تھا کہ دکانیں معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دی جائے۔دہلی حکومت نے اس سے قبل 9 اگست کو ہفتہ وار بازاروں پر نافذ پابندی ہٹادی تھی۔ اب سبھی ہفتہ وار بازار پہلے کی طرح کھل رہے ہیں۔ کورونا انفیکشن کو روکنے کے احتیاطی طریقوں کے پیش نظر 9 اگست سے قبل ایک زون مین صرف ایک مقام پر ہفتہ وار بازار ہی کھولنے کی اجازت تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.