: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،16 ستمبر(یواین آئی) سابق وزیراعظم من موہن سنگھ ،سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور کئی دیگر اراکین نے صحت وجوہات سے راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس میں چھٹی لے لی ہے۔
چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے بدھ کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر یہ اطلاع
دی۔
مسٹر سنگھ ،مسٹر چدمبرم ،کانگریس لیڈر آسکر فرنانڈیس،اےآئی اے ڈی ایم کے کے اے نونیت کرشنن،عام آدمی پارٹی کے سشیل کمار گپتا،تلنگانہ راشٹر سمیتی کے بندا پرکاش،ترنمول کانگریس کے مانس رنجن بھوئیاں اور ایک دیگر رکن مہیندر پرساد نے الگ الگ مدت کے لئے چھٹی لی ہے۔