: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/30نومبر(ایجنسی) رام مندر کیس بھلے ہی سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، لیکن مندر کے حامی اپنے اپنے طریقے سے اسے حمایت دینے میں لگے ہیں، ایسے میں شرارتی طور پر کچھ الگ ہی کررہے ہیں، کسی نے گوگل میپ (نقشے) پر ایودھیا کے متنازعہ مقام پر مارک کرلکھ دیا مندر یہی بنے گا، گوگل میپ پر یوزرس کو یہ سہولت ملتی ہے کہ وہ اپنی من چاہی جگہ کو مارک کراسکے بارے میں لکھ سکتے ہیں، ایسے میں کسی نے بابری مسجد کے قریب والے مقام پر مارک کرلکھ دیا مندر یہی بنے گا.
ایسے میں جب لوگ گوگل میپ میں رام جنم بھومی کو سرچ کرتے، تو وہیں پر لکھ ملتا ہے کہ مندر یہی بنے گا، لکھنے والے نے اس رام جنم بھومی اور بابری مسجد کے متنازعہ مقام کے پاس لکھا ہے،حالانکہ جیسے ہی یہ بات سامنے آئی گوگل نے اس پر دھیان دیتے ہوئے اسے ہٹادیا، گوگل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے اسے ہٹا کر فکس کردیا ہے.