: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ 27 دسمبر (یو این آئی) ترنمول کانگریس نے گرچہ واضح نہیں کیا ہے کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت ملی ہے یا نہیں تاہم بائیں بازو کی جانب سے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے بعد ممتا بنرجی سے متعلق بھی یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ افتتاحی تقریب
میں شرکت نہیں کریں گی۔ کانگریس نے ابھی تک یہ ظاہر نہیں کیا ہے کہ سونیا گاندھی کو دعوت نامہ ملنے پر بھی وہ جائیں گی یا نہیں، لیکن کانگریس نے اشارہ دیا ہے کہ سونیا گاندھی اگر نہیں جاتی ہیں پارٹی کا کوئی لیڈر شرکت کرے گا۔ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے بھی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وکالت کی ہے۔