the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی, 5 فروری (ایجنسی) مرکزی وزارت داخلہ نے کولکتہ کے پولیس کمشنر راجیو کمار کے خلاف دھرنے پر بیٹھنے کو قوانین اور سروس کی شرائط کی سخت خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مغربی بنگال حکومت سے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کو کہا ہے ۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے چیف سکریٹری کو لکھے خط میں وزارت نے کہا ہے کہ مسٹر راجیو کمار کے خلاف ڈسپلن اورآل انڈیا سروس (غلط استعمال) اصول، 1968 / اےآئی ایس (D & A) اور اصول 1969 کی خلاف ورزی ہے ۔
وزارت داخلہ نے مغربی بنگال حکومت سے مرکزی تفتیشی بیورو اور



ریاستی پولیس کے درمیان شاردا چٹ فنڈ معاملے میں ہونے والے تصادم کے بعد ریاستی حکومت سے ملنے والی رپورٹ کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ وزارت نے مغرب بنگال حکومت سے کہا ہے کہ مسٹر کمار کے خلاف عملدرآمد اور اسے اس سلسلے میں کی جانے والی کارروائی کے بارے میں بھی اطلاع دی جائے۔


وزارت نے چیف سکریٹری کو مکتوب خط میں کہا ہے کہ ا سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، مسٹر کمار نے مغربی بنگال کے وزیر اعلی کے ساتھ کولکتہ کے میٹرو چینل پر دیگر پولیس افسران کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے تھے ۔ یہ بادی النظر میں آل انڈیا سروسز / آل انڈیا سروس کے ضابطے 1968اے آئی ایس (نظم و ضبط اور اپیل) کے ضابطہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ مسٹر کمار نے آل انڈیا سروس (غلط استعمال) اصول 1968 کے ضابطے 3 (1)، 5 (1) اور 7 کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.