the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ19اپریل (یو این آئی) غربی بنگال میں بھی تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے اموات کی شرح میں بھی اضافہ نہیں ہوا ہے ان حالات سی پی ایم اور کانگریس نے اپنی تمام بڑی ریلیوں کو رد کردیا ہے تاہم مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی کی مرکزی قیادت کی ریلیاں جاری ہے ۔تاہم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ میں ایک بھی ریلی نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پارٹی کے ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈریک او برائن نے کہا کہ وزیر اعلی مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لئے کلکتہ میں انتخابی مہم نہیں چلائیں گی۔ آخری مرحلے میں کلکتہ شہر میں ہی انتخابات ہونے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے آخری دن 26 اپریل کو ممتا بنرجی صرف علامتی جلوس نکالیں گی ۔ اس



کے علاوہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں بھی ان کی انتخابی مہم کے پروگرام کو چھوٹا کیا جارہا ہے۔ کہیں بھی وہ 30 منٹ سے زیادہ مہم نہیں چلائیں گی ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کوویڈ 19 کے کیسز میں تشویشناک سطح پر اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز ریاست میں 8400 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔یہ ایک دن میں آنے والا سب سے زیادہ کیس ہے ۔کورونا وبا کے پھیلنے کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے گزشتہ جمعہ کو آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی جس میں امید تھی کہ انتخاب کے شیڈول میں کچھ ہیر پھیر کیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوسکا ۔صرف شام 7 بجے سے صبح 10 بجے تک تشہیرات پر پابندی ہے۔ وزیر اعلی نے چھٹے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی پولنگ ایک ساتھ کرانے کامطالبہ کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.