: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 5 اگسٹ (ذرائع) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ کچھ ہی دیر میں صدر دروپدی مرمو سے بھی مل سکتی ہیں۔ ممتا بنرجی چار روزہ دورے پر دہلی آئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ٹی ایم سی اور بی جے پی لیڈروں کے
درمیان کئی مسائل پر اختلافات دیکھے گئے ہیں۔ ٹی ایم سی قائدین بھی ای ڈی کی کارروائی کو لے کر مرکزی حکومت کو گھیر رہے ہیں۔
ٹی ایم سی لیڈر مہنگائی، جی ایس ٹی جیسے دیگر مسائل پر بی جے پی حکومت کو لگاتار نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ ممتا بنرجی ان مسائل پر پی ایم مودی سے بات کر سکتی ہیں۔