: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سنگاپور/7فروری(ایجنسی) چین نے امید ظاہر کی ہے کہ مالدیپ حکومت اور اپوزیشن پارٹیاں ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو خود حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مالدیپ کے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ " ہمیں امید ہے کہ تمام متعلقہ
فریق بات چیت کے ذریعہ اپنے اختلافات کو ختم کر سکتے ہیں اور اسی سے ملک میں جلد سے جلد سیاسی استحکام اور قومی وسماجی استحکام بحال ہو سکتا ہے"۔
مسٹر شوانگ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مالدیپ حکومت اور وہاں کی سیاسی پارٹیاں اس بحران کو ختم کرنے کی اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ مالدیپ اپنے ملک میں چینی شہریوں ، اداروں، پروجیکٹوں کو محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔