: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی، یکم دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے خود غرضانہ سوچ کے اندھیروں سے باہر آئیں اور توانائی کی منتقلی کو منصفانہ، جامع اور مساوی بنانے کے لیے دوسرے
ممالک کے ساتھ ہاتھ ملائیں مسٹر مودی نے یہاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی صدارت میں منعقدہ ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ (سی او پی-28) میں ایک خصوصی خطاب میں اس اپیل کے ساتھ گرین کریڈٹ انیشیٹو کا اعلان کیا اور تمام ممالک سے اس میں شامل ہونے کی اپیل بھی کی۔