: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 24 اگست (یو این آئی) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے بمشکل تین ماہ قبل وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ ( کے سی آر) نے جمعرات کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس) قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے رکن پٹنم مہندر ریڈی کو اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ گورنر ڈاکٹر
تحمل سائوندر راجن نے جمعرات کی سہ پہر راج بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں مسٹر مہندر ریڈی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر مہندر ریڈی کی حلف برداری سے کے سی آر کابینہ میں واحد خالی جگہ پر ہوئی۔ یہ سیٹ مئی 2021 سے خالی پڑی تھی جب وزیر اعلیٰ نے ایٹالہ راجندر کو کابینہ سے ہٹادیا تھا۔