: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 17 اگسٹ (ذرائع) مہاراشٹر میں کورونا کیسز اپ ڈیٹس: مہاراشٹر پر ایک بار پھر کورونا کا خوف منڈلا رہا ہے۔ چہارشنبہ کو ریاست میں کورونا وائرس کے 1800 نئے کیسز درج کیے گئے، جن میں سے آدھے سے زیادہ کیسز ممبئی شہر سے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی
وجہ سے 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق، ان تازہ کیسوں کے ساتھ، ریاست میں کویڈ-19 کے کل کیسز کی تعداد بڑھ کر 80,76,165 ہو گئی ہے، جب کہ ریاست میں اب تک انفیکشن کی وجہ سے 1,48,180 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ منگل کو ریاست میں 836 کیس درج ہوئے اور دو لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہو گئی۔