the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/ممبئی(یواین آئی)شدید گردابی طوفان ’نیسرگ‘ کے بدھ کی دوپہر مہاراشٹر اور گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ہے،جس کا سامنا کرنے کےلئے دونوں ریاستوں میں پوری تیاری کرلی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ممبئی،ٹھانے اور پال گھر کےلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس کے بعد افسروں نے ممبئی میں سمندر کے پاس سے سیکڑوں لوگوں اور اس کے آس پاس کے ساحلی ضلعوں سے ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کردیا ہے۔
دوسری سمت،مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے آج سے لاک



ڈاؤن میں راحت دینے کا منصوبہ ’مشن بیگن اگین‘ کو دو دن کےلئے ملتوی کردیا گیا ہےاور شہر اور ساحلی ضلعوں کے شہریوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کےلئے کہا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی اور قومی بحران انتظامیہ کمیٹی نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ساحلی ریاستوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔
محکمہ موسمیات نے شدید بارش،110-100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور تقریباً 2-1 میٹر اونچی لہریں اٹھنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.