حیدرآباد،24 جولائی (ذرائع) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی طرف سے 25 جولائی کو بلائی گئی کابینہ کی میٹنگ میں مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کے لیے طویل عرصے سے زیر التواء 2500 روپے ماہانہ الاؤنس پر ریاستی حکومت کی جانب سے فیصلہ لینے کا امکان ہے۔
ریاست میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے خواتین کو ہر ماہ
مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ التوا کا شکار ہے۔ 42 فیصد بی سی کوٹہ کے آرڈیننس کے اجراء اور بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا زیر التوا معاملہ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاستی فنانس ونگ خواتین کو ماہانہ مالی امداد کی نئی اسکیم کے لیے مالی ضروریات کا پتہ لگانے کے لیے ایک رپورٹ تیار کر رہا ہے۔