ذرائع:
برطانیہ نے ایک خاص طرح کا حجاب تیار کیا ہے جس میں مقناطیس لگا ہوا ہے۔ دراصل برطانیہ میں یہ خاص طرح کا حجاب خاتون پولیس اہلکار کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ حجاب دوسرے حجابوں سے بالکل مختلف ہے۔ عام طور پر حجاب ایک معمولی کپڑ اور دوپٹہ ہوتا ہے جسے سر پر لپیٹا جاتا ہے لیکن اس خاص طرح کے حجاب میں ایک ’کوئک ریلیز میگنیٹک سسٹم‘ ہے اسے پورے 3 سال میں تیار کیا گیا ہے۔ اس منفرد مقناطیسی حجاب کا مقصد یہ ہے کہ خاتون پولیس اہلکار خود کو محفوظ محسوس کریں اور ضرورت پڑنے پر اسے آسانی سے پہن اور اتار سکیں تاکہ ڈیوٹی یا
پولیس ریڈ کے دوران کوئی دقت نہ ہو۔ ساتھ ہی اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ مسلم خاتون پولیس میں زیادہ تعداد میں بھرتی ہوں۔یہ انوکھا حجاب برطانیہ کے لیسٹر واقع ڈی مونٹفورٹ یونیورسٹی میں میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ مل کر ڈیزان کیا گیا ہے۔اب اسے پورے برطانیہ میں مسلم خاتون پولیس افسران کے لیے دستیاب کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس مقناطیسی حجاب کو 2021 سے تیار کیا جا رہا ہے۔ کافی بحث اور غور و خوض کے بعد برطانوی پولیس نے حجاب پہننے والی خاتون پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی حجاب اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ خیال نیوزی لینڈ کی ایک پہل سے متاثر تھا جس کی شروعات 2020 میں ہوئی تھی۔