بھوپال، 23 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش حکومت ریاست کی جیلوں میں بند تقریباً 14 ہزار قیدیوں کو سزا میں رعایت دیتے ہوئے 60 دن پہلے ہی رہا کر دے گی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج بتایا کہ شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر اس سال بھی جیل محکمے کو ریاست کی
جیلوں میں بند قیدیوں کو سزا میں تقریباً 60 دن کی رعایت دینے کے لیے ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ سر گرمیوں، جنسی جرائم اور قتل کے سنگین ملزم اس رعایت میں شامل نہیں ہوں گے۔ اس اقدام سے 21 ہزار قیدیوں میں سے تقریباً 14 ہزار قیدی قبل از وقت رہائی پاسکیں گے۔