: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض: لندن کی مرکزی شاہراہوں کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویروں سے مزین کردیا گیا۔ برطانوی دار الحکومت میں ولی عہد کی استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن کی مرکزی شاہراہوں پر ولی عہد کے استقبال کے لئے خوش آمدیدی بورڈ نصب کئے گئے جن میں ولی عہد کی دیوہیکل تصاویر کے ساتھ وژن 2030اور سعودی عرب میں اصلاح نیز سرمایہ کاری پر مشتمل عباراتیں درج کی گئیں۔ واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئند دنوں برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔