: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 18 نومبر (یو این آئی) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں طلبا کو دستیاب سہولتوں کی فیسوں میں اضافے کے معاملہ کا آج لوک سبھا میں گونجا اور بڑھی ہوئی فیسوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا بہوجن سماج پارٹی کے دانش علی نے یہ معاملہ ضابطہ 377 کے تحت اٹھایا اور کہا کہ حکومت نے طلباء کے ہاسٹل کی فیسوں ، ضمانت کی رقم ، کھانے پینے کی فیسوں وغیرہ میں
اضافہ کرکے غریب ہونہار طلباء کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور اس اقدام کو قابل مذمت قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب گھروں سے آنے والے طلباء کو جے این یو میں تعلیم حاصل کرنا مشکل بنا دیا ہے۔ مختلف فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے غریب طلباء کو جے این یو میں تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں کے مفاد میں اس اضافہ کو واپس لے۔