the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 11 مئی (یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نریش کمار نے منگل کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو خط لکھ کر کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے نافذ لاک ڈاون پرسختی سے عمل کویقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔
مسٹر کمار نے مسٹر بیجل کو لکھے خط میں کہا ہے کہ دہلی کے اندرلاک ڈاون تولگا ہے لیکن وہ صرف کناٹ پلیس لٹین زون میں نظرآتا ہے، بقیہ دہلی میں لاک ڈاون نظرنہیں آتا۔ سڑکوں پر بسوں کی آمدورفت، شہر میں تعمیری کام پہلے کی طرح ہی جاری ہیں۔ بس فرق اتنا ہے کہ اب دہلی حکومت کے



افسران کے ذریعہ جاری ہیں۔ کہیں پر بھی حکومت اورانتظامیہ کے ذریعہ گاڑیوں کی روک ٹوک اوردیگر کاموں کی روک تھام دیکھنے کو نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی وبا کی چین توڑنے کے لئے ضروری ہے کہ دہلی کے اندر مکمل لاک ڈاون لگے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت کی وزارت محنت کے تحت جو مزدور رجسٹرڈ ہیں اورجومزدور رجسٹرڈ نہیں بھی ہیں، ان کو چھ ہزار روپے ہرماہ بھتے کی شکل میں دیا جائے تاکہ اس مکمل لاک ڈاون کا اثران کی روزی روٹی پر نہ پڑے۔ اس تعلق سے پہلے بھی خط لکھاجاچکا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.