سری نگر ، 24 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واضحہوا ہے کہ اس المناک حملے میں مقامی افراد ملوث نہیں تھے بلکہ یہ پوری کار روائی غیر ملکی دہشت گردوں نے انجام دی۔
انہوں نے این آئی
اے کی جانب سے جاری تحقیقات پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔
منگل کو گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا، پہلگام میں 26 معصوم لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار نے والے سبھی حملہ آور غیر ملکی تھے ، اور اب تک کی تحقیق میں کوئی مقامی شراکت سامنے نہیں آئی ہے۔