the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جموں،28 فروری (ایجنسی) جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک آف ڈیوٹی فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے منکوٹ، کرشنا گھاٹی، سندربنی، کھاری کرمارا اور دگوار سیکٹروں میں بھارتی فوج کی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بناکر مارٹر گولے داغے گئے اور ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔



text-align:="" start;"="">
تاہم دفاعی ذرائع کے مطابق منکوٹ سیکٹر میں شدید گولہ باری کی وجہ سے ایک 32 سالہ خاتون ہلاک جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے۔ مہلوک خاتون کی شناخت چھال جل مینڈھر کی رہنے والی 32 سالہ آمینہ اختر کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت ذاکر حسین اور نسیمہ اختر ساکنہ نار منکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمیوں میں سے ذاکر حسین فوج میں لانس نائیک ہے۔ وہ چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مارٹر شیل ذاکر حسین کے مکان کے صحن میں گرآیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر سب ضلع اسپتال مینڈھر لے جایا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.