: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ 15 جون ( یواین آئی ) لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) میں ٹوٹ کے بعد بہار کے جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کے بے قابو ہوئے حامیوں نے آج پارٹی کے ریاستی دفتر میں ہنگامہ کیا۔
مسٹر پاسوان کے چچا اور حاجی پور کے رکن
پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس کی قیادت میں ہوئے ٹو ٹ کی مخالفت کرتے ہوئے ناراض کارکنان نے پارٹی کے دفتر کے باہر جم کر نعرے بازی کی ۔
اس کے بعد کارکنان نے دفتر میں داخل ہوکر ہنگامہ کیا اور پھر مین گیٹ پر لگے مسٹر پارس کے نیم پلیٹ پر سیاہی لگادی ۔