رائے پور ، 23 اگست (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے مبینہ شراب گھپلہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ گرفتار سابق وزیر اعلی بھو پیش بگھیل کے بیٹے چیتنیا بگھیل کے ریمانڈ کی مدت ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے عدالتی ریمانڈ کی تکمیل کے بعد چیتنیا کو ہفتہ کو
خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سماعت کے بعد انہیں تیسری بار 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا گیا اب اس کیس کی اگلی سماعت 6 ستمبر کو ہو گیو کیل دفاع فضل رضوی نے کہا کہ ای ڈی کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ کی
درخواست پیش کی گئی جسے خصوصی عدالت نے قبول کر لیا۔