جموں ، 12 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز پاکستانی شیلنگ میں جاں بحق ہونے والے شہری ذاکر حسین کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن سرکاری امداد کی یقین دہانی بھی کرائی ذاکر حسین، جن کی عمر 45 برس تھی ، 7 مئی کو جموں کے نواحی علاقے بتلاب کے کھیڑی کیرن گاؤں میں
پاکستانی افواج کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال شیلنگ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس واقعے میں ایک نوجوان لڑکی سمیت دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر شام لال شرما بھی موجود تھے۔ منوج سنہا نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور حسین کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران ان کی قربانی کو سراہا اور غم کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔