: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 28 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی سربراہی میں حزب اختلاف کی 14 جماعتوں کے لیڈروں نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میٹنگ کی اور پیگاسس اور کسانوں کے مسئلے جیسے متعدد مسائل پر آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔
مسٹرگاندھی کی سربراہی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی یہ مٹنگ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن کھڑگے کے چیمبر میں منعقد ہوئی ۔
اس میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ مسٹر گاندھی کے ساتھ ہی ہم خیال جماعتوں کے لیڈر ایوان میں تحریک التواء پیش کریں گے۔