: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے بہار کی نتیش حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نظم و نسق نام کی کوئی چیز نہیں۔ رہ گئی ہے اور مجرموں کا حوصلہ اس قدر بلند ہے کہ کھلے عام قتل اور پولس اہلکاروں پر حملے ہور ہے۔ ہیں مسٹر کھڑگے نے آج کہا کہ جنتا دل یو نائیٹیڈ اور بی جے پی کی حکومت میں بہار جرائم کی راجدھانی
بن گیا ہے اور مجرموں کا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔ بہار میں جرائم کی وجہ سے وہاں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے اور بہار کی حالت خراب ہو رہی ہے ، اس لیے وہاں اس بار بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا، موقع پرست ڈبل انجن والی حکومت نے بہار میں قانون و انتظام کے نظام کو تباہ کر دیا ہے ، پچھلے چھ ماہ میں آٹھ تاجروں کو قتل کیا گیا ہے اور پانچ پولس والوں کے ساتھ مار پیٹ ہوئی ہے۔