حیدر آباد 6 مارچ (یو این آئی) حیدرآباد ایسٹ زون ڈی سی پی کے نئے دفتر کی عمارت کا افتتاح حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھا کر کے ہاتھوں انجام پایا۔
پونم پر بھا کرنے نئے ایسٹ زون ڈی سی پی آفس کا
معائنہ کیا اور اس موقع پر تمام کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے دفتر کی تعمیر میں تعاون کرنے والے تمام افراد کی ستائش کی اور یقین دلایا کہ مستقبل میں باقی ماندہ کاموں کی تکمیل کے لئے بھی تعاون فراہم کیا جائے گا۔