حیدر آباد 11 جون (یو این آئی) صدر جمعیة علماء تلنگانہ مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے گزشتہ چند مہینوں سے ریاست تلنگانہ میں تہواروں کے موقوں پر امن وامان کو بگاڑنے کی سازشوں اور شرانگیزی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ امن وامان
کا گہوارہ ہے اور یہاں کی گنگا جمنی تہذیب سارے ملک میں مثالی حیثیت رکھتی ہے۔
لیکن افسوس ہے کہ حالیہ کچھ عرصہ سے فرقہ پرست طاقتیں امن وامان کو بگاڑنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں۔
وقفہ وقفہ سے شر انگیزی کا کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کر لیا جارہا ہے۔