the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
نئی دہلی، 3 جولائی (یواین آئی) نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے ہفتہ کے روز خطرے سے دوچار ہندوستانی زبانوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اور ٹھوس کوششیں کی جانی چاہئیں۔
سنگاپور میں سماجی تنظیم شری کلچرل کلا سارتھی کی پہلی سالگرہ کے پروگرام سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہماری ثقافتی روایات کے تحفظ کے لئے اپنی زبانوں کا تحفظ ضروری ہے۔ زبان کسی بھی ثقافت



کی زندگی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں زبان ثقافت کو تقویت دیتی ہے ،وہیں ثقافت معاشرے کو تقویت دیتی ہے۔دنیا میں ہر دو ہفتوں میں ایک زبان کے ناپید ہونے کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حوالہ سے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس وقت 196 ہندوستانی زبانیں خطرہ میں ہیں۔
نائب صدر نے اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے ٹھوس کاروائی کا مطالبہ کیا اور امید کی کہ تمام ہندوستانی اپنی اپنی زبانیں محفوظ کرنے کے لئے متحدہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.