: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو لکھیم پور کھیری قتل کیس میں اتر پردیش حکومت کے ’ڈھیلے‘ رویے پر ایک بار پھر کئی سوالات اٹھائے اور گواہوں کو مناسب تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفتیش میں تیزی لانے کا حکم دیا چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے حکومت کو حکم دیا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت گواہوں کی گواہی کے عمل میں تیزی لائی جائے عدالت عظمیٰ نے پی آئی ایل کی سماعت کے دوران کہا کہ اگر سی آر
پی سی کی دفعہ 164 کے تحت گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے عدالتی افسر متعلقہ علاقے میں دستیاب نہیں ہے تو ضلع جج کو دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ قریبی علاقے کا کوئی اور مجسٹریٹ اس کا انتظام کر سکتا ہے۔
بنچ نے کہا کہ ہم اترپردیش حکومت کو گواہوں کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کرنے کا حکم دیتے ہیں، عدالت کے اس بیان پر اترپردیش حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا کہ سیکورٹی دی جارہی ہے۔