: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اناؤ / لکھنؤ/10اپریل(ایجنسی) اتر پردیش کے اناؤ کے سرخیوں میں چھائے عصمت دری واقعہ میں پولیس نے آج صبح ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کے بھائی اتل سینگر کو گرفتار کر لیا۔ اس معاملہ میں اب تک پانچ ملزمان کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ ریاست کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل پروین کمار نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اتل سینگر کو پولیس کی کرائم برانچ نے اچل گنج سے گرفتار کیا ہے۔ اتل پر متاثرہ کے والد کی پٹائی کرنے کا الزام ہے۔ انهوں نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری
ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے والد سریندر سنگھ کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کا اناؤ کے گنگا گھاٹ پر آخری رسوم ادا کی جا رہی ہے۔ موقع پر ان کے خاندان اور پولیس کے افسران موجود ہیں۔ قابل غور ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اناؤ واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کل کہا تھا کہ اس معاملہ میں قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر، ان کے بھائی اور کچھ حامی ملزم ہیں۔ اس معاملہ میں ماكھي کے تھانہ انچارج سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی میں لاپروائی برتنے کے الزام میں معطل کیا جا چکا ہے۔