: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 21 فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک را مار او نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے روس اور یوکرین کی جنگ ، وزیر اعظم مودی کے رکوانے سے متعلق بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کے دعوی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم
نریندر مودی بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹر کے در میان بی گاوی سرحدی مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں لیکن بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا یہ جھوٹا دعوی کر رہے ہیں کہ مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ رکوائی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہ اُن کی خود کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یہ بات غلط ہے۔