حیدرآباد،٥ اگسٹ (ذرائع) بی آر ایس پارٹی کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ 'کار' انتخابی نشان سے مشابہہ تقریباً 8 تا 9 دیگر نشانات کی وجہ سے پارٹی کو متعدد انتخابات میں نقصان
اٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2019 کے بھونگیر لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس پارٹی صرف 5000 ووٹوں کے فرق سے ہاری، لیکن اسی حلقے میں 'روڈ رولر' نشان کو بغیر کسی مہم کے 27000 ووٹ حاصل ہوئے، جو بی آر ایس کے اصل نشان سے مشابہت رکھتا ہے۔