: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 24جو لائی (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو 45برس کے ہوگئے۔
ریاست میں شدید بارش اور عوام کو مشکلات کے پیش نظر راو نے اپنی سالگرہ کے موقع پر حکمران جماعت ٹی آرایس کے عوامی منتخب نمائندوں، لیڈروں، کارکنوں کے ساتھ ساتھ ان کے چاہنے والوں اور مداحوں سے خواہش کی ہے کہ وہ ان کو سالگرہ کی مبارکباد
دینے کیلئے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد نہ آئیں بلکہ اپنے متعلقہ اضلاع میں بھی بارش سے متاثرہ افراد کے لئے راحت کام انجام دیں اور اس سلسلہ میں مختلف محکمہ جات کے ساتھ تعاون اور تال میل کے ذریعہ کام کریں۔
اسی دوران تارک راما راو کو مختلف افراد کی جانب سے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سالگرہ کی مبارکباد کے پیامات کا سلسلہ چل پڑا ہے۔