حیدر آباد 24 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کی وزیر بہبودی خواتین و اطفال سیتکا نے کہا ہے کہ بی آرایس کے کارگذار صدر تارک را مار اونے جھوٹے پرو ، جھوٹے پروپگنڈہ میں گوبلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ، اور انہیں جھوٹے پروپگنڈہ کے لئے انٹر نیشنل ایوارڈ ملنا
چاہیے۔
انہوں نے حیدر آباد کے سکریٹریٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی را مار او نے تعمیری اپوزیشن کا کردار بھلا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ میں بد عنوانی کے الزامات پر کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے بی آرایس کے رہنما کیوں گھبراتے ہیں، یہ واضح ہونا چاہیے۔