: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد26اکتوبر(یواین آئی)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش کی دریاوں گوداوری اور کرشنا کے آبی پروجیکٹس کو مرکز کے تحت کرنے جاری کردہ گزٹ اعلامیہ پر عمل کے حصہ کے طورپر کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کی سب کمیٹی کے ارکان نے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مختلف آبی
پروجیکٹس کامعائنہ کیا۔
کمیٹی کے ارکان نے سری سیلم ڈیم اور دیگر ڈیمس کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں کے عہدیداروں سے گزٹ پر عمل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔
کرشنا طاس میں سری سیلم، ناگرجناساگر پروجیکٹس کے 15آوٹ لیٹس بورڈ کے حوالے کرنے کیلئے بورڈ نے تلنگانہ اور اے پی سے خواہش کی ہے۔