سری نگر ، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کشتواڑ سانحے کے متعلق جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ فون پر بات کی عمر عبداللہ نے انہیں کشتواڑ کی صورتحال اور انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں
بریف کیا یہ جانکاری عمر عبداللہ نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا: مجھے ابھی وزیر اعظم نریندر مودی صاحب کی طرف سے فون کال موصول ہوئی میں نے انہیں کشتواڑ کی صورتحال اور انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔