: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض/26ستمبر(ایجنسی) سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مرکز کی ایک ٹیم نے بنگلہ دیش میں روہنگیا آبادی کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا ہے۔ یہ دورہ بنگلہ دیشی سرکاری اداروں اور ہجرت کی بین الاقوامی تنظیم آئی ایم او کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے عمل میں
آیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مرکز کی ٹیم نے جو اس وقت کاکس بازار شہر میں موجود ہے پناہ گزینوں کے لیے بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا تا کہ مطلوبہ امداد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جلد از جلد فراہم کیا جا سکے۔ یہ اقدام میانمار کے پڑوسی ممالک میں روہنگیا پناہ گزینوں کو امداد تقسیم کرنے کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر عمل درامد کے سلسلے کا حصہ ہے۔