: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض/4ڈسمبر(ایجنسی) خادم الحرمین الشریفیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الیمامہ محل میں امریکا کے وزیر توانائی ریک پیری نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
امریکی وزیر نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔جواب میں سعودی فرماں روا نے بھی امریکی صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے نگران خالد بن عبدالرحمان العیسیٰ ، توانائی ، صنعتوں اور قدرتی وسائل کے وزیر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور بعض امریکی عہدے دار بھی موجود تھے۔