: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد30 جون (ذرائع) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کاماریڈی کے محمد خواجہ مجیب الدین ولد محمد خواجہ معین الدین کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا نیا صدرنشین مقرر کیا ہے۔چیف منسٹر نے صدرنشین کے ساتھ بہ اعتبار عہدہ ارکان کا بھی تقرر کیا ہے جن کی میعاد 3سال
ہوگی۔
بہ اعتبار عہدہ ارکان میں پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود یا ان کے نامزد کردہ امیدوار، سکریٹری محکمہ فینانس یا ان کے نامزد فرد، کمشنر یا ڈائرکٹر آف مائنا ریٹی ویلفیر، اورڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی بطور بہ اعتبار عہدہ سکریٹری / رکن، شامل رہیں گے۔