حیدرآباد،4 جولائی (ذرائع) کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ 4 جولائی کو لکڑی کا پل چوراہے پر آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر کے روشیا کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر روشیا کی 92 ویں یوم
پیدائش منائی گئی جنہوں نے 2009-2010 تک مشترکہ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ یکم جولائی کو، تلنگانہ حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اب 4 جولائی کو سابق وزیر اعلیٰ کی یوم پیدائش کے طور پر منایا جائے گا۔