نئی دہلی ، 30 جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکار جن کھر گے نے تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کی خبر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تلنگانہ
میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کی خبر بہت افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ میں تمام زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں کانگریس متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔