: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 4 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکار جن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین (81) کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور قبائلی سماج کے مفادات کے تحفظ میں ان کے تعاون
کو یاد کیا راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا شیبو سورین جی کے انتقال سے مجھے کافی رنج ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی علیحدہ جھار کھنڈ ریاست کے لیے جد و جہد اور پانی، جنگل اور زمین سے متعلق لوگوں کے حقوق اور قبائلی ثقافت کے تحفظ کے لیے قف کر دی تھی۔