: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تہران ، 20 مئی (یو این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے ایران کی یورینیم کی افزودگی پر پابندی کے اعلان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا کہ ہم ایران کو افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے یہ اوقات سے بڑھ کر بات کرنا ہے۔ ایران کو کسی کی اجازت کا
انتظار نہیں ہماری اپنی پالیسیاں اور اپنا طریقہ کار ہے اور اپنے فیصلوں کی خود پیروی کرتے ہیں رہبر معظم انقلاب نے اپنے خطاب میں حالیہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی فریق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے فریق مخالف کو ایک بات کا تذ کر دینا چاہتا ہوں کہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی سے پر ہیز کرے۔